Pakistan

Created on Oct. 4, 2013, 3:05 a.m. by Hevok & updated by Hevok on Oct. 4, 2013, 3:05 a.m.

عمر رسید گی یا عمر کا بڑنا وہ عمل ہے جو ایسے تند ر ست اور صحت مند نوجوانوں کو ، جن کوعام طور پر معالج کی مدد کی ضرورت نہیں پڑتی،کو بڑھاپے کی ایسی حالت میں دھکیل دیتا ہے جس میں کسی انسان کے جسمانی اعضاء مضمل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔اور بیماریوں سے ہوتے ہوئے انسان موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ جو اثرات وجود میں رونما ہوتے ہیں

اس کا اندازہ متعلقہ افراد اور ماہرینِ امراض کو بخوبی ہوتاہے۔بہت سے جان لیوا امراض جو کہ لوگوں میں بکثرت پا ئے جاتے ہیں،عمر میں اضافے کے ساتھ منسلک ہیں۔ہر سال سب سے زیادہ اموات بڑھاپے اور اس سے جڑی ہوئی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

چھ عرصہ پہلے تک لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتاتھاکہ عمر رسیدگی کے اس عمل کو نہ تو روکا جا سکتا ہے اور نہ آہستہ کیا جا سکتا ہے۔پچھلے کئی دہائیوں سے جانوروں پر کی جانے والی تحقیق سے اس بات کی نشاندہی ہوئی ہے کہ عمر رسیدگی کے عمل کو کسی حد تک روکا یا آہستہ کیا جا سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے ریسرچ سے ثابت کر دیا ہے کہ بعض غذائی سگنل جینیاتی سرکٹس میں ایک خاص اندازسے تبدیلی کے ذریعے اس عمل کی رفتار کو آہستہ کیا جا سکتا ہے۔

حقیق کے دوران چوہے کی متوقع زندگی میں(۴۰فی صد)اضافہ عمل میں آچکا ہے۔ایک اندازے کے مطابق مختلف اقدامات اور احتیاطی تدابیرکے ذریعے انسان کی زندگی میں(۱۰گنا)اضافہ بھی ممکن ہے۔ایک اور تحقیق سے یہ اندازہ بھی لگایا گیا ہے کہ با قاعدہ جسمانی سرگرمیوں سے درازِعمر کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن( )کی ایک رپورٹ کے مطابق جو اپریل ۲۰۱۱ میں جاری ہوئی،پاکستان میں مرد کی متوقع عمر(۵.۶۵)سال ،جبکہ عورت کی ۷.۶۷ سال ہے۔اس لحاظ سے متوقع عمر کے شمار میں پاکستان تیسویں(۳۰)نمبرپر آتا ہے۔

اہداف مقاصد والے سے ہمارا مقصد عوام میں اس بات کا شعور اُجاگرکرناہے کہ بہتر طرزِزندگی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عمر رسیدگی کے عمل کوآہستہ کیا جا سکتا ہے

Pakistan ~ Longevity Pakistan

Group: https://www.facebook.com/groups/429299307154036/

flag_of_pakistan.svg.png

Tags: Pakistani
Parent: International Longevity Alliance

Update entry (Admin) | See changes

Comment on This Data Unit